امریکا : مسلمانوں کے قصبے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے3ملزمان کا اعتراف

383

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک کے مضافات میں مسلمانوں کے قصبے اسلام برگ پر بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل میتھیو شوارٹز کے مطابق ملزمان نے مسلمان مکینوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ 19سالہ ونسنٹ ویٹرومیل، 20 سالہ برائن کولانیری اور 18 سالہ انڈریو کرسیل کو 4 سے 12 سال کی سزائے قید ہو سکتی ہے۔