فلسطینی نوجوان کی شہادت کے خلاف بیت المقدس میں مظاہرے

413
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی نوجوان اسرائیلی تشدد کے جواب میں پتھراؤ کررہے ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی نوجوان اسرائیلی تشدد کے جواب میں پتھراؤ کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت کے خلاف شہر بھر میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے۔ دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے جمعرات کے روز 20 سالہ فلسطینی محمد سمیر عبید کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ دوسری جانب صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے بیشتر فلسطینیوں کا تعلق وسطی بیت المقدس کے عیسویہ قصبے سے ہے۔ قابض فوج نے شہید محمد سمیر عبید کے اہل خانہ کے کئی افراد کو بھی حراست میں لیا۔