ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

249

 

پشاور (جسارت نیوز ) دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔واپڈا کے اویس خان نے مطلوبہ فاصلہ 2:23:23میں طے کر کے اپنے نام کر لیا۔ بائیکستان کے سائیکلسٹ شاہ ولی نے2:23:24 کے وقت کے ساتھ دوسرے ، واپڈاکے سائیکلسٹ عزت اللہ نے 2:25:08 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے دوسرے مرحلے میں چوتھی پوزیشن نثار احمد (واپڈا )نے،5ویں پوزیشن گلام حسین (ایس ایس جی سی) نے جبکہ چھٹی پوزیشن عابد صدیق( آرمی) کے نام رہی۔ گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہنزہ سے ہوا ۔ ایونٹ کا یہ تیسرا م مرحلہ ہنزہ سے شروع ہوکر سست کے مقا م پر اپنے اختتام کو پہنچا یہ مرحلہ 92کلو میٹر پر محیط تھا۔ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 83میں سے77نے کھلاڑیوں نے ریس مکمل کی تھی ۔جبکہ 6 کھلاڑی ڈس کوالیفائی ہوگئے تھے۔۔گذشتہ روز مکمل ہونے والے 3 ریس کے دوسرے اور خطر ناک ترین مرحلے میں ریس میں شرک تمام سائیکلسٹس نے ریس فنش کی ۔ ریس کے اختتام پر گزشتہ رات ڈی سی ہنزہ بابر سبطین کی جانب سے ریس کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ٹورڈی خنجراب کے آفیشلز۔پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے آفیشلز ،سائیکلیسٹس اور علاقہ کے عمائدین نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میںدوسرے مرحلے کے فاتح کھلاڑی سمیت ٹاپ 6 کھلاڑیوں کو کیش انعام سے نوازا گیا جبکہ ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے فاتح کھلاڑی پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ کو ونر جرسی بھی پہنائی گئی۔گذشتہ امقامی انظامیہ کی جانب سے ڈنر کے بعد رنگا رنگ تقریب بھی سجائی گئی کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی وقار علی خان سابق سیکرٹری او رڈی سی ہنزہ بابر سبطین تھے ۔دیگر مہمان گرامی میں ر نائب صدر پاکستان سائیکلینگ نثار احمد، یو سی آئی میچ کمشنرماجد نصیری شامل تھے ۔ایونٹ کا چاتھا اور آخری مرحلہ آج سُست سے شروع ہوکر خنجراب میں اختتام کو پہنچے گا