روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی  نے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

189

لندن (جسارت نیوز) روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی نے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ لندن ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں روبرٹ فرا اور جان کیبل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہوراکیو زیبالوس اور مینوئل گونزالیز پر مشتمل ارجنٹائنی جوڑی کو 3-6، 7-6 اور 10-6 سے شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا۔
ایسٹبورن اوپن ٹینس، اینجلیق کربر اور
پلسکووا ویمنز سنگلز فائنل میں داخل
لندن (جسارت نیوز) اینجلیق کربر اور کیرولینا پلسکووا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہو گئیں۔ لندن میں ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کا مقابلہ تیونس کی اونز جابیور سے تھا، اونز نے انجری کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کر لی اور کربر واک اوور ملتے ہی فائنل میں داخل ہو گئیں، دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی پلسکووا نے ہالینڈ کی کیکی برٹنز کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
انڈر 15میں پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے
سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی کوشکست دیدی
مکاؤ(جسارت نیوزایشین جونئیر اسکواش 2019ء میں انڈر 15میں پاکستانی کھلاڑی محمد حمزہ خان نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی کوشکست دیدی۔ محمد حمزہ نے28 ویںمنٹ میں بھارتی کھلاڑی پرتھ ایمبانی کو 3-0، 11-8، 11-6، 11-7 سے ہرایا۔ انڈر 19 میں حارث قاسم بھارتی کھلاڑی ویر چوترانی اور حمزہ شریف یش فتے کے مدمقابل ہیں۔
ثام قیوری اور ٹیلر فرٹز ایسٹبورن
انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
لندن (جسارت نیوز) ثام قیوری اور ٹیلر فرٹز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں امریکن کھلاڑی ثام قیوری نے اٹالین کھلاڑی تھامس فابیانو کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7، (4-7) اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں امریکاکے ٹیلر فرٹز نے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو 7-6، (10-8) اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا تو تمام کھلاڑیوں کو
تاحیات مفت بجلی دیں گے: ڈاکٹر اختر ملک
لاہور(وائس آف ایشیا) صوبائی وزیر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی صورت میں تمام کھلاڑیوں کو تاحیات مفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں جم کر کھیلیں۔
اورپاکستان کا نام روشن کریں۔
، اگر انہوں نے ایسا کیا اور جیت گئے تو ان کے گھروں کو ہم روشن کر دیں گے۔وزیر توانائی نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیت جاتا ہے تو میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کوتاحیات مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ توانائی پنجاب کھلاڑیوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگا کر کلین انرجی مہیا کرے گا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچوں میں سے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے ،پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوا جس میں ہر ٹیم اپنے 9 میچز کھیلے گی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ دیگر ٹیموں کی طرح پاکستان کو بھی 9 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، جب کہ قومی ٹیم کو اچھے رن ریٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔