افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم سے باہر غنڈ ہ گردی

716
لیڈز: پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے وہاب ریاض پویلین لوٹتے ہوئے افغانی تماشائیوں کے نرغے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی اہلکار ایک افغانی کو دبوچے ہوئے ہے دوسری جانب شائقین کو والنٹیئرز آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں

لیڈز (مانٹرینگ ڈیسک) ہفتے کو پاکستان افغانستان کے درمیان میچ میں گرائونڈ سے باہر بھی افغان تماشائی سیکورٹی والوں اور پاکستانیوں سے لڑتے ہویے نظر آئے۔ ان افغانیوں کے پاس ٹکٹ بھی نہیں تھے۔ چناچہ زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور جنگلوں پر چڑھ گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے روکنا چاہا تو ان سے بھڑ گئے اور مار پٹائی شروع کردی۔ کئی افراد زخمی ہویے۔ اس موقع پر پولیس موجود نہیں تھی۔ افغان تماشائی پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور جواب دینے پر وہ پاکستانیوں پر بھی حملہ آور ہوگئے۔ میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد بھی افغانیوں نے پاکستانیوں سے ہاتھا پائی کی۔ ہنگامہ کرنے والوں کی شکلیں وڈیوز میں محفوظ ہیں اور برطانوی پولیس انہیں تلاش کررہی ہے ۔ ،میچ کے دوران ایسا واقعہ پہلی بار ہوا ہے۔