نجی اسکول رجسٹریشن کی فوٹو کاپی آویزاں کر کے آفس میں لگائیں، عبدالرزاق خاصخیلی

215

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ریجن میرپور خاص میں ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن رجسٹریشن اینڈ انسپیکشن کا چارج عبدالرزاق خاصخیلی نے سنبھال کر کام شروع کردیا۔ انہوں نے پروفیسر عبدالحمید شیخ، شہزاد انجم آرائیں، ہارون رشید، عبدالجبار چوہان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو رہی ہیں۔ یکم جولائی سے اسکول کھلتے ہی اسکول کے وزیٹ ہوں گے۔ انہوں نے اسکولز پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ اسکول طلبہ و طالبات کے داخلہ فارم اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ، رزلٹ شیٹ، اسکول جرنل، رجسٹر وغیرہ مکمل تیار رکھیں۔ آخر میں انہوں نے ریجن میرپور خاص کے تمام اسکول انتظامیہ اور پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ اسکول رجسٹریشن کی فوٹو کاپی آویزاں کر کے آفس میں لگائیں جن اسکول کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہوگئی ہے وہ جلد از جلد آفس میں رجسٹریشن فائل جمع کرائیں ورنہ گورنمنٹ آف سندھ کے مطابق ان پر سرچارج لگایا جائے گا۔