بھینس کالونی میں منشیات فروشی کیخلاف لغاری برادری کا احتجاج

464
حیدر آباد : بھینس کالونی کے رہائشی علاقے میں منشیات فروشی کیخلاف پریس کلب پر سراپا احتجاج ہیں
حیدر آباد : بھینس کالونی کے رہائشی علاقے میں منشیات فروشی کیخلاف پریس کلب پر سراپا احتجاج ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی بھینس کا لو نی کی رہا ئشی لغا ری بر ادری کے افراد نے عورتوں اور بچوں سمیت منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ افراد کے مظالم کیخلاف حیدر آباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا ،مظا ہرین پو لیس اور با اثر منشیات فر وشوں کے خلاف سخت نعرے با زی کر رہے تھے اس موقع پر زینت لغا ری ،غلام حسین ،شبیر لغا ری اور دیگر نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتایا کہ علا قے میں با اثر منشیا ت فروشوں منظور جتوئی اور خیر ی جتو ئی کی جانب سے سر عام منشیات فر وخت کر نے کے سبب نو جو ان نسل تبا ہ ہورہی ہے اور منشیات فر وشوں کو پو لیس کی سرپر ستی حا صل ہے جس کی وجہ سے انہو ںنے علاقہ میں اپنی ریاست قائم کر رکھی ہے اور غریب لو گو ں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور منشیا ت فر وش نشہ کی حا لت میں دھت ہو کر علا قہ کے غریب لو گو ں کے گھر وں میں داخل ہو کر عورتوں اور بچوں سے بد اخلاقی سمیت انہیں تشدد کا نشانہ بنا نا روز کا معمول بنا لیا ہے جبکہ علا قہ پولیس با اثر منشیات فروشوں کے خلاف شکا یت کر نے کے با وجود بھی کو ئی کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے غریب اور بے سہارا افراد ذہنی اذ یت کا شکار ہیں اور مذکورہ با اثر افرادسے جا نی و ما لی نقصان کا اندیشہ ہے ،انہو ںنے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ معاملے کا نو ٹس لیکر با اثر منشیا ت فر وشوں کے خلاف قانونی کا روائی کرکے علا قہ مکینوں کو تحفظ فر اہم کیا جائے۔