سندھ نرسز الائنس نے پیر کوہونے والا احتجاج 4جولائی تک مؤخرکردیا

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یکم جولائی کو سندھ نرسز الائنس کے ہونے والے احتجاج کو تعلیمی سال کے آغاز کے باعث مؤخر کر کے4 جولائی کو کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ نرسز الائنس کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعجاز کلیری، سردار غلام دستگیر اوڈھانو، عطا حسین راجپر، ہیرا لال اور سید شاہد اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔