پانی کے بحران کے خلاف دہلی کالونی اور شیرشاہ میںاحتجاج

190

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پانی کے بحران کے خلاف دہلی کالونی اور شیر شاہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران سب میرین چورنگی سے پنجاب چورنگی تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہی۔ مظاہرے میں شریک شہریوں کا کہنا ہے نااہل انتظامیہ نے ان کے لئے پانی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا۔ مشتعل نوجوانوں نے سڑک پر ٹائر بھی جلائے۔