خواتین شہری حقوق کیلیے مارچ میں اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں

477

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی قائم مقام سیکرٹری جنرل تسنیم معظم نے ’’کراچی عوامی مارچ‘‘ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین شہری حقوق کے لیے کراچی مارچ میں اپنی بھرپور شرکت کویقینی بنائیں‘ ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب اس وقت پسماندگی اور کسمپرسی کا شکار نظر آرہا ہے‘ جا بجا کچرے کے ڈھیرے، پبلک ٹرانسپورٹ کے نام پر خستہ حال بسیں اور چنگچیاں شہریوں کا مقدر بنی ہوئی ہیں جبکہ حکمرانوں کی نااہلی سے پیدا پانی کے مصنوعی بحران نے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے‘ ایسے میں ضروری ہے کہ عوام متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول کے لیے باہر نکلیں اور توانا آواز بلند کریں۔ انہوں نے کراچی کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ آج (اتوار کو) کرپشن، ناانصافی اور مہنگائی کے خلاف سہراب گوٹھ تا مزار قائد ’’کراچی عوامی مارچ‘‘ میں فیملی کے ساتھ بھر پور طریقے سے شرکت کریں تاکہ مسائل کے حل میں پیش رفت ہوسکے۔