رانا مشہود کی امریکا جانے کی کوشش ناکام، طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

457

لاہور(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ریفرنس میں ملوث ملزمان کی حاضری مکمل نہ
ہونے پر آئندہ سماعت 8 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ریفرنس کے ملزم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف پروڈکشن آرڈر کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ علاوہ ازیںقومی احتساب بیورو لاہور نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول فنڈ میں خورد برد کیس کی تحقیقات کے لیے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو طلب کر لیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی وزیر کو نیب نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔قبل ازیں ہفتے کو لاہور ائر پورٹ اتھارٹیز نے نیب تحقیقا ت سے بچنے کے لیے رانا مشہود کی امر یکافرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔ بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے باعث ان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔