یکم جولائی سے سی این جی 22 روپے فی کلو مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

547

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے یکم جولائی سے سی این جی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگراکی جانب سے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 19 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ 22 روپے فی کلو گرام کیا گیا۔