ٹنڈوالہٰیار، پسند کی شادی کر نے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا

194

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) تعلقہ چمبڑ میں دو ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولیوں سے چھلنی کردیا، قتل کے شبہ میں 6 افراد زیر حراست۔ ضلع ٹنڈوالہٰیار کے تعلقہ میں دل پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے 35 سالہ شاہ نواز ابڑو کو اْس وقت نشانہ بنایا جب وہ کورٹ سے پیشی کے بعد اپنے گھرآرہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے چمبڑ تھانے کی حدود میں گولیوں سے بھون دیا۔ زخمی نوجوان کو سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار منتقل کیا گیا جہاں شاہنواز ابڑو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا کے مطابق مقتول نے دہ ماہ قبل لغاری برادری میں پسند کی شادی کی تھی پولیس نے قتل کے شبہ میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ سول اسپتال سے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مقتول کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ شاہنواز ابڑو کی تدفین کے بعد ورثا کی مدعیت میں تھانہ چمبڑ میں قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا تاکہ قاتلوں کو قرار واقعی سزا مل سکے۔