75 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ٹرین میں مفت سفر کا فیصلہ خوش آئند ہے، یوسف شیخ

75

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے ایلڈرز ونگ کے انچارج و چیئرمین یوسی 34 محمد یوسف شیخ و دیگر اراکین نے شیخ رشید کے 75 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ٹرینمیں مفت سفر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اور اس میں بزرگوں کی کفالت و دیگر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے حالیہ فیصلہ اسکی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریلوے اسٹیشن پر وہیل چیئرکی سہولت بھی فراہم کی جائے اور بکنگ کے دوران ان سے مکمل احترام سے پیش آیا جائے ۔
حیدر آباد، سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے لیے دعائیہ تقریب
حیدر آباد (نمائندہ جسارت) تنظم بحالی کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد کی جانب سے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے لیے دعائیہ تقریب حیدرآبادپریس کلب کے سامنے منعقد کی گئی جس میں مقتول کی یاد میں شمع روشن کی گئیں۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی وسیم حسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔