حیدرآبا د،گیس بحران شدت اختیارکرگیا ،شہریو ں کو پریشانی کاسامنا

260

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں گیس کا بحران ، عوام کو سخت پریشانی کا سامنا، حیدرآباد میں بجلی، پانی ، سیوریج کے مسائل کے ساتھ اب عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا عذاب کا بھی برداشت کرنا پڑ رہاہے جس سے بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سی این جی کی مسلسل عدم فراہمی سے پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی دوسرے کام پر جانے والوں کو ناشتہ وقت پر نہ ملنے پر گھروں میں لڑائی جھگڑ ے ہورہے ہیں خواتین بھی مجبور ہیں۔ گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث کھانا پکانے میں مسائل ہیں جبکہ تعلقہ سٹی کے کئی علاقوں میں تو باقاعدہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور کئی کئی گھنٹے گیس کی فراہمی معطل ہونے سے لوگ ہوٹلوں کا رخ کررہے ہیں جبکہ ہوٹلوں پر بھی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اتوار کو چھٹی کے روز بھی گیس پریشر کے مسائل نے عوام کو نہیں چھوڑا جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس حوالے سے کوئی اقدام کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔