شیخ عبدالغفور ٹی ٹوئنٹی کر کٹ،اسٹیل ٹاؤن جم خانہ کی شاندار کامیابی

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عتیق صدیقی اسپورٹس کمیٹی اور اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ کے زیرِ اہتمام فرسٹ شیخ عبدالغفور کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک راؤنڈ میچ کا فیصلہ ہوگیا،اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ نے ملیر اسپورٹس کو باآسانی 121رنز سے شکست دیدی،میچ کی خاص بات سیف اللہ کی تباہ کن بولنگ، عبدالرؤف، اختر علی کی نصف سنچریاں اور عبدالباسط کا عمدہ کھیل تھا، اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے میزبان ٹیم اسٹیل ٹاؤن جیم نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے،عبدالرؤف نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری55 رنز،اختر علی نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54رنز،عاشق علی20اور زیشان علی نے 17رنز ناٹ آؤٹ بنائے،جواب میں ملیر اسپورٹس کی ٹیم 72رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسپنر سیف اللہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے دس رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، عبدالباسط نے تین اور ایم فاروق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سیف اللہ مین آف دی میچ قرار پائے۔