کراچی ایگلٹس نے محمد اسلم انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا 

289

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایگلٹس نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو 115رنز سے شکست دیکر محمد اسلم خان انوی ٹیشن ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،راشد لطیف کر کٹ اکیڈمی کورنگی گراؤنڈ پر ٹا س جیت کر کراچی ایگلٹس نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 215رنز کا ٹارگٹ دیا،محمد یعقوب 62،نورالوہاب 44،عمر ریاض38اور مقبول شاہ نے23رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، محمد آرسلان اور احسان ملک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں ینگ پاک فلیگ سی سی 100رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،احسان ملک 25،سعد صدیقی 15، محسن کورائی،عمر شاہ نے 12,12رنز بنائے،منہاج عابد،عمر ریاض،ایم کیف اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، فائنل میچ کے اختتا م پر مہمانِ خصوصی قاضی عجاز احمدنے فاتح ٹرافی کراچی ایگلٹس کے کپتان مقبول شاہ، رنرز اپ ٹرافی ینگ پاک فلیگ کے کپتان عتیق صدیقی کو پیش کی ،ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر،وکٹ کیپر اور فیلڈر کا ایوارڈ بالتر تیب عمر ریاض ،منہاج عابد،عفان احمد اور مقبول شاہ کو پیش کیا گیاجبکہ مین آف دی میچ فائنل محمد یعقوب کو دیا گیا اس موقع پر اسپشل ایوارڈ نورالوہاب،محمد آرسلان،ایم ارشد،محمد فخر،عمر شاہ اور محمد ابراہیم کو دیا گیا،شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پر منتظمین اسلم خان،محمد عرفان،ناظر عباس،مقصود احمد اور عتیق صدیقی کو میڈلز پہنائے گئے ،ناظر عباس نے مہمانِ خصوصی قاضی اعجاز کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی،امپائر سیف اللہ مگسی،عبدالرحمان خان اور اسکورر عمران محمد کو بھی سوونیئرز پیش کیا گیا ۔