بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں 137 رنز سے ہرا دیا

253

میلبورن(جسارت نیوز)بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 137 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، آسٹریلوی ٹیم میچ کے پانچویں اور آخری روز 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پیٹ کمنز کی 63 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، بمرا نے میچ میں 9 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو میلبورن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے 258 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 141 رنز درکار تھے لیکن میزبان ٹیم گزشتہ دن کی اننگز کے اسکور میں صرف 3 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 261 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اسطرح بھارت نے میچ 137 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، پیٹ کمنز 63 اور نیتھن لیون 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جسپریت بمرا اور روندرا جدیجا نے 3، 3 ایشانت شرما اور محمد شامی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔