کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ فائٹر کر کٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام پانچویں آل کراچی فیوچر اسٹار انڈر 15- ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، اورنگی فیوچر اسٹارز نے لیاقت آباد فیوچر اسٹارز کو 24رنز سے شکست دیدی،اورنگی فیوچر اسٹارز نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 176رنز بنائے،شہر یار 47،تاسیر خان33اور آرقم بن فیصل نے28رنز بنائے،معین الدین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں لیاقت آباد فیوچر اسٹارز 147رنز بناسکی،معین الدین آفریدی نے نصف سنچری74رنز کی عمدہ اننگ کھیلی،عبداللہ اشفاق نے تین،ایس ایم آرسل ،سعد صقافت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دوسرے میچ میں نیو کراچی فیوچر اسٹارز نے ناظم آباد فیوچر اسٹارز کو 21رنز سے شکست دیدی،این کے فیوچر اسٹارز نے سات وکٹوں پر 140رنز بنائے، نوید احمد نے نصف سنچری65اور اسرار احمد نے 28رنز بنائے،عماد پراچہ نے تین اور عمار نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں ناظم آباد فیوچر اسٹارزچھ وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بناسکی،انیب اور نوید نے 22,22 رنز بنائے۔