کے سی سی اے زون 6 بی ڈویژن لیگ کرکٹ ،عباد اللہ ،جاوید ،دین محمد ،ولید اور دفعان کا شاندار کھیل 

334

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون چھ بی ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچ میچوں کے فیصلے ہو گئے تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں نارتھ شائر کرکٹ کلب نے نیشنل جم خانہ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی ،نیشنل جیم خانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی میر حمزہ 47،محمد سمیع 21رنز ناٹ آؤٹ نے عمدہ بیٹنگ کی عباد اللہ خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں نصیب اللہ خان،ارسلان حنیف اور محمد دانش نے دودو وکٹیں حاصل کیں مطلوبہ اسکور نارتھ شائر کرکٹ کلب نے نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ابرار وارثی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64رنز آذان ہادی نے 24رنز بنائے محمد سمیع ،شاہ زیب خان اور نوید احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔دوسرے میچ میں سٹی جیم خانہ نے یو بی ایل اکیڈمی لائنز کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے ہرا دیایو بی ایل اکیڈمی لائنز کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ،علی معین 29بنائے جاوید نے چھ وکٹیں حاصل کیں ۔مطلوبہ اسکور سٹی جم خانہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا دین محمد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ ولید علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے میچ میں نارتھ شائر کرکٹ کلب نے شمع اسپورٹس کو 85رنز سے ہر ادیا۔نارتھ شائر کرکٹ کلب نے نو وکٹوں کے نقصان پر 233رنز بنائے عباد اللہ 67رنز بنائے ،افان شیخ نے پانچ وکٹیں عمر حیات نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں شمع اسپورٹس 148رنز بنا کر آوٹ ہو گئی محمد مزمل 45،محمد عرفان 63 رنز بناسکے۔ اسامہ خان نے چار وکٹیں عباد اللہ اور سیف یامین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔چوتھے میچ میں یو بی ایل اکیڈمی لائنز کرکٹ کلب نے اورنگی اسٹا ر کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی اورنگی اسٹا ر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے واحد علی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے 139رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی وقاص علی 41،شیخ حمزہ 22رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکاواحد علی نے چھ وکٹیں طاہر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ اسکور یو بی ایل اکیڈمی لائنز کرکٹ کلب نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا زاہد احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62رنز ناٹ آؤٹ عنائت اللہ نے 37رنز ناٹ آؤٹ نے عمدہ بیٹنگ کی۔ پانچویں میچ میں گولڈن جم خانہ نے تیموریہ اسپورٹس کوتین رنز سے شکست دیدی ۔گولڈن جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209ررنز بنائے تقدس علی نے شاندار 82رنزبنائے۔ فرہاد حمد نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں جاوید جان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں تیموریہ اسپورٹس 206رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،محمد عامر 67رنز فرہاد حمد نے آل راؤنڈ کھیل پیش کرتے ہوئے 59رنز ذیشان خان نے 24رنز بنائے ذوالقرنین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا عمر دراز راؤ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔