گدو بیراج ایمپلائز یونین کے الیکشن

259

جنرل ایریگیشن گدو بیراج ایمپلائز یونین گدو بیراج کے الیکشن 21دسمبر کو خفیہ بیلٹ کے ذریعے NLFپاکستان کے صدر رانا محمود علی خان کی نگرانی میں کشمور،ٹھل، کند ھکوٹ،سکھر،جیکب آباد میں پولنگ ہوئی اور لیبر سنجر پینل نشان تیر نے 745ووٹ حاصل کیے جب کہ مزدور اتحاد پینل نشان پھول نے 215ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح سے لیبر سنجر پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی یونین کا الحاق نیشنل لیبر فیڈریشن سے ہے اور دونوں پینل جنہوں نے انتخاب میں حصہ لیا وہ بھیNLFسے تعلق رکھتے ہیں۔