تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی کسی صورت بر داشت نہیں‘ ایس ایس پی اسلام آ باد

241

اسلام آباد (آئی این پی) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایسے گھنا ؤ نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا ئے ، پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف جا ری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور ایسے افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں ، وفاقی دارالحکومت سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیا جائے ،اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکو مت کی سیکورٹی کو بھی سخت کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ،تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا ، تھا نہ شالیما ر پولیس نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو شراب سپلا ئی کرنے والے ملزم ملک زاہد کو گرفتار کرکے20بو تلیں شراب بر آمد کرلیں ،جبکہ ملزم محمد ثا قب کو گرفتار کرکے 30لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم عا طف الر حمن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔