پی آئی اے اسکاؤٹس کے تحت ’’ہمارا قائد،ہمارا رہبر ‘‘تقریبات 

257

کراچی (پ ر) پی آئی اے اسکاؤٹس کے تحت ملک بھر میں تقریبات ’’ ہمارا قائد ہمارا رہبر‘‘ عقیدت و احترام سے منائی گئیں۔آج دوپہرصوبائی ہیڈکوارٹرز پر ائر اسکا ؤٹس ڈسٹرکٹ کے تحت اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔سابق صوبائی سیکرٹری راشد ڈار نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسکاؤٹ لیڈران اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے قائد اعظم کی شرافت، دیانت، صداقت ،ضمانت جیسی صفات اسکاؤٹس بچوں اور بچیوں کی شخصیت میں اتار یں۔ تاکہ یہ معاشرے کے بہترین شہری ثابت ہوں۔ مرکزی تقریب میں ڈسٹرکٹ کمشنر محمد افتخار عثمانی نے کہا کہ جب مسلمان اپنی آزادی اور مستقبل کی جنگ لڑرہے تھے۔ تو قائد اعظم جیسی اعلیٰ شخصیت میسر آئی جو صاحب فہم و فراست، صاحب بصیرت، صاحب عمل اورباکمال کردار کی مالک تھی۔قائد کی شخصیت میں سارے اوصاف کا ہونا ہماری قوم کی خوش نصیبی تھی۔اسلامیہ کالج انڈیا 1946ء میں قائد اعظم نے خطا ب میں فرمایا کہ اگر خدا نا خواستہ پاکستان کے حصول میں کامیاب نہ ہوئے تو ہندوستان سے اسلام اور مسلمانو ں کا نام و نشان مٹادیا جائے گا۔اور یہاں اسپین (اندلس) جیسا حشر ہوگا۔اسپین کا انجام مسلمانوں کو معلوم تھا۔اسپین کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے بانٹ دیا گیا اور مسلمانوں کو دریا برد کردیا گیا تھا۔ ہمارے قائد ہندوؤں کی نفسیات اور مسلم دشمنی سے آگاہ تھے ۔