کراچی پریس کلب کے نو منتخب  عہدیداروں کو مبارکباد

359

کراچی (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں و گورننگ باڈی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب عہدیداران کا انتخاب منصفانہ صحافت کے تسلسل لیے نیک شگون ہے،مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے بھی کراچی پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان پریس کلب اور صحافیوں کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔