اسلامی جمعیت طالبات کراچی  کے تحت سالانہ جائزہ آج ہوگا

278

کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طالبات کراچی کے تحت سالانہ جائزہ برائے سیشن 2018ء تا 2019ء کا انعقاد 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ادارہ نور حق میں ہوگا، جس میں رواں سیشن میں مقامی اور زونل سطح پر ہونے والے کاموں اور پلاننگ پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ناظمہ کراچی فاریہ علیم نے مقامی شوریٰ اور زونل نظم و مشاورت سے جائزہ میں بروقت شرکت کی درخواست کی ہے۔