عدالت عظمیٰ نے واجبات کی ادائیگی پر شوگر مل کیخلاف درخواست نمٹادی

185

لاہور (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے کاشتکار کو ایک سال سے واجب الادا گنے کی رقم ادا کیے جانے کی تصدیق پر کیس نمٹا دیا۔ لاہور رجسٹری میں پتوکی شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی رقم ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پتوکی شوگر مل انتظامیہ نے متاثرہ کسان کو رقم کی ادائیگی کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار بچی کہاں ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ بچی کے والد پیش ہوئے ہیں۔جس پر عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔ پتوکی شوگر ملز کے مالک میاں محمد اسلم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔