جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ،جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اورسیکرٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل کے امتیاز فاران کو صدر،سعید سربازی کو نائب صدر ، ارمان صابرکو جنرل سیکرٹری، حنیف اکبر کو جوائنٹ سیکرٹری، راجا کامران کوخزانچی منتخب ہونے پر اور گورننگ باڈی کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارک باد دی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت،مظلوم عوام کی داد رسی اور صحافی برادری کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملک میں جمہوریت ،انسانی حقوق کے لیے جدوجہد اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کراچی پریس کلب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔