جنرل خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق‘بیٹا زخمی

457

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں ہفتے کی سہ پہر راولپنڈی میں چک لالہ اسکیم کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، اس حادثے میں ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ان کا صاحبزادہ زخمی ہوا ہے ان کی گاڑی کو حادثہ ٹائر پھٹنے سے ہوا اور گاڑی الٹ گئی، جس سے جنرل خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔ ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے تعزیت کی ہے۔ جنرل خالد شمیم وائیں کو سابق صدر آصف زرداری کے دور میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ مرحوم ایک پیشہ ورانہ سپاہی اور بہترین صلاحتیوں کے مالک فوجی افسر تھے۔