شوگر ملیں بند کرنے پر مالکان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

381

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گنے کے نرخ مقرر ہونے کے باوجود شوگر ملیں بند کرنے کا معاملہ، شوگر ملز بند کرنے پر شوگر ملز مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ممبر انسپکشن ٹیم کے پاس جمع کرادی گئی۔ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی فی من قیمت 172 روپے مقرر کی، شوگر ملز مالکان نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے ملز بند کردیں، شوگر ملز مالکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے عہدیداران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔