آزاد جموں و کشمیر کے ایتھلیٹ شکران رضوان کا اعزاز، قائداعظم گیمز ووشو ایونٹ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا

343

اسلام آباد (جسارت نیوز) مظفرآباد آزادجموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ شکران رضوان نے قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں ووشو ایونٹ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، انہوں نے مائنس 44 کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ شکران نے بغیر کسی حکومتی سرپرستی اور تعاون کے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کی اور پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں ووشو ایونٹ میں مائنس 44 کیٹگری کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔