ون ڈے کپ‘ پی ٹی وی نے نیشنل بینک کو 7رنز سے شکست دے دی

601
حیدرآباد: ڈپارٹمینٹل ون ڈے کپ کے دوسرے مرحلے میں سوئی سدرن گیس اور کے آر ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر
حیدرآباد: ڈپارٹمینٹل ون ڈے کپ کے دوسرے مرحلے میں سوئی سدرن گیس اور کے آر ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپارٹمنٹل ون ڈے کپ دوسرے مرحلے میں کھیلے گئے میچزمیں سوئی سدرن گیس نے دوسری کامیابی حاصل کرلی‘ کے آر ایل کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا‘ دوسرے میچ میں پی ٹی وی نے نیشنل بینک کو 7رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔تیسرے میچ میں سوئی ناردرن گیس نے واپڈا کو 7وکٹوں سے ہرادیا۔ حبیب بینک اور یوبی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں یوبی ایل نے حبیب بینک کو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈپارٹمنٹل ون ڈے کپ کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں سوئی سدرن گیس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا‘ مقرروہ اوورز میں سوئی سدرن گیس نے 7وکٹوں کے نقصان پر291رنز بنائے۔ فواد عالم 71اوراویس ضیا 70رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ صدف حسین کی 3اور نیئر عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کے آر ایل 204رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن رضا 45‘شعیب مقصود 38جنید علی 34اور سیف بدر 34رنز بناکر نمایاں رہے۔ احمد جمال اور اسامہ میر نے 3‘3وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیشنل بینک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔ پی ٹی وی نے 10وکٹوں کے نقصان پر244رنز بنائے۔ حسن رضا 3رنز کی کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 97رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل 41اور نیہال منصور 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رضا حسن نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیشنل بینک ہدف کے تعاقب میں 237رنز پر ہمت ہار گئی‘ نوید یاسین کے 69رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ احسان علی 38اور حارث علی 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد عرفان نے 4اورسعود شکیل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور 7وکٹوں کے نقصان پر231رنز بنائے۔ سلمان بٹ 49‘منصور امجد39اور خوشدل 33رنز بناکر نمایاں رہے۔ عمران خالد نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سوئی ناردرن گیس نے 3وکٹوں کے نقصان ہدف حاصل کرلیا‘ افتخار احمد 71‘ محمد رضوان 63اوراسد شفیق62رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ خالد عثمان نے 2اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔یو بی ایل گراؤنڈ میں یوبی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ ایچ بی ایل نے مقرروہ اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان 104رنز بنائے۔ رمیز عزیز 30‘ مسرور احمد 27 جب کہ عمر گل 15بناسکے۔ دیگر کھلاڑی دوہراہندسہ بھی عبور نہ کرسکے ‘ عاش علی نے 4‘احسان عادل اور محمد اصغر نے 2‘2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یوبی ایل نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا‘ شان مقصود ناقابل شکست نصف سنچری رہے۔ جب کہ عمر صدیق نے 38رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ رمیز عزیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔