قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں سیر سپاٹے

545
ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ میں مونومنٹ کی سیر کے موقع پر لیاگیا گروپ فوٹو‘ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس موقع پر موجود ہیں
ویلنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ میں مونومنٹ کی سیر کے موقع پر لیاگیا گروپ فوٹو‘ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی اس موقع پر موجود ہیں

آکلینڈ(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی سیر سپاٹے، کھلاڑیوں نے نیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا۔5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ نیلسن پہنچتے ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام کھلاڑیوں نے شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں حصہ لیا۔ شاہین آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔