نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی

272

ویلنگٹن(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا، میزبان کیویز کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کیویز نے پہلے میچ میں کالی آندھی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری جبکہ مہمان ویسٹ انڈین کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔