کندکوٹ:پولیس کی کارروائی 8جواری گرفتار،3کو پیسے لیکر چھوڑدیا

607

کندھ کوٹ(نمائندہ جسارت)کندھ کوٹ پولیس کی مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اورکارروائی میں 2روپوش ملزمان سمیت 8جواری گرفتار۔تفصیل کیمطابق کندھ کوٹ تھانیداری سیکشن شاہد صادق میمن کی قیادت میں نصیرمحلہ میں ہندوبرادری دارافیملی کے گھرمیں چھاپا مارکرلاکھوں روپے جواکھیلنے والے ڈاکٹراجیت دارا،املو،جیپال دارا،ہائی لہڑی والے سمیت 5بااثرہندوبرادری کے 5 افراد کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے سٹے پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔ آخری اطلاع تک تھانیدار سے ڈیل جاری تھی کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا ۔بخشاپورکے علاقے گاؤں ستارآباد میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مارکر3جواریوں اشرف ،حمیداورنورمحمد محمدانی کو گرفتارکرکے ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کیمطابق برآمد کی گئی رقم پیٹی بھائیوں نے ملکربانٹی مقدمہ میں کم رقم دکھائی گئی، پولیس کی کارروائی سے جواریوں میں بھگدڑمچ گئی ،15جواری فرارہوگئے جبکہ پولیس نے 6جواریوں کو گرفتارکیاتھا3کو لین دین کے بعدچھوڑدیاگیا۔
تھانیدارجمال کی کارروائی میں روپوش ملزم سبزل ولد بگن بنگلانی کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیاگیاجو تھانہ کرمپورمیں ایک کیس میں مطلوب تھا ۔تھانیدار میانی بڈانی علی حسن مہر نے دعویٰ کیاکے شہیدبھورل پکٹ کے قریب چھاپامارکرروپوش آغاولد سنجر سمیجو کو گرفتارکرلیا۔