قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

921

زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اس کا مالک اللہ ہے، جس کو چاہے بخش دے اور جس کو چاہے عذاب دے، و ہ معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ بڑھتا اور چڑھتا سود کھانا چھوڑ دو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ فلاح پاؤ گے۔ اْس آگ سے بچو جو کافروں کے لیے مہیا کی گئی ہے ۔ اور اللہ اور رسول کا حکم مان لو، توقع ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا ۔ دوڑ کر چلو اْ س راہ پر جو تمہارے رب کی بخشش اور اْس جنت کی طرف جاتی ہے جس کی وسعت زمین اور آسمانوں جیسی ہے، اور وہ اْن خدا ترس لوگوں کے لیے مہیا کی گئی ۔(آل عمران: 129 تا 133)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بڑی مصیبتوں کے بدلہ بڑا اجر ہے۔ اور جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو پسند کرتا ہے تو اُسے (مصیبتوں میں) مبتلا کر دیتا ہے۔ چنانچہ جو (مصائب و ابتلا میں) راضی رہا تو اس کے لیے (اللہ تعالیٰ کی) رضا ہے اور جو شخص (مصیبت کے ابتلا سے) ناراض رہا تو اس کے لیے (اللہ کی) ناراضی ہے۔ (ترمذی و ابن ماجہ، مشکوٰۃ)