دو ہزار سترا صہیونی فوج کے ہاتھوں 6400 فلسطینی گرفتار

659

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران قابض فوج نے 6400 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ برس کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ شہروں اور قصبات میں دن کے ساتھ رات کے اوقات میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے بولے جاتے اور انہیں نہایت نے رحمی کے ساتھ گرفتار کرلیا جاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق غرب اردن، بیت المقدس، سمندر، بیت حانون گزرگاہ اور کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں سے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ نہ کیا جاتا ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ان کی اندھا دھند گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔ اسیران اسٹڈی سینٹر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تمام شعبہ ہائے زندگی کے فلسطینیوں کو حراست میں لیا جاتا رہا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں بچے ، خواتین، بزرگ، ارکان پارلیمان اور دیگر شہری شامل ہیں۔