جرمنی: اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ

383

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) وفاقی جرمن دفتر شماریات کے مطابق رواں برس کے آخری مہینے میں ملک میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ یہ شرح ماہرین کی توقع سے زیادہ ہے ۔ تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ دسمبر میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک کا اضافہ ممکن تھا۔ جرمنی میں افراطِ زر میں دسمبر میں نومبر کے مقابلے میں قدرے کمی دیکھی گئی تاہم اس کے باوجود افراط زر اندازوں سے زیادہ رہی۔ یورپی مرکزی بینک نے اس رجحان کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ جرمنی کو براعظم یورپ کے علاوہ یورو کرنسی استعمال کرنے والے ممالک میں سب سے بڑی معیشت کا حامل ملک قرار دیا جاتا ہے ۔