قابض فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی قیدیوں کی ماں بھی گرفتار

510

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کی رہایشی3 اسیران کی ماں کو سالم فوجی عدالت سے حراست میں لے لیا۔مذکورہ خاتون کا تعلق شرایعہ خاندان سے ہے اور اسے کمرہ عدالت سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے بیٹوں کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت کے موقع پرعدالت میں آئی تھی۔اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے بعد اسیران کی ماں کورملہ جیل منتقل کردیاگیا ۔