افغانستان:سابق ضلعی گورنر کی نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ،12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

618

افغانستان میں سابق ضلعی گورنر کی نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلا ل آباد میں نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ضلع ہیسکا مینا کے سابق ضلعی گورنر کی نماز جنازہ کے دوران فارمی اڈہ کے علاقے میں ہوا جس میں صوبائی کونسل کے نائب سربراہ لال محمد درانی بھی شریک تھے ۔انکا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔ تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔