بگ بیش تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا نیا ریکارڈ قائم

338

سڈنی سکسرز کے فاسٹ باؤلر شان ایبٹ نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایبٹ نے 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے بگ بیش میں بہترین باؤلنگ کا نیتھن لیون کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2015ء میں منعقدہ بگ بیش کے ایک میچ میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں لی تھیں۔

ہفتہ کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شان ایبٹ نے انتہائی تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جو کہ بگ بیش تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا نیا ریکارڈ ہے۔