پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

350

 سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔

 سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ کی سربراہی نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے بجائے جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی جگہ جسٹس اعجاز افضل پاناما شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کررہا تھا تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔