تمام بینک دو جنوری کو بند رہیں گے

350

دو جنوری پیر کو تمام بینک بند رہیں گے۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ  بینک یکم جنوری بروز اتوار کو معمول کی سرکاری تعطیل اور 2جنوری بروز پیر کو بینک ہالیڈے کے سلسلہ میں بندر ہیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ توقعات سے کم ٹیکس وصولی مالی خسارہ بڑھا رہی ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ مجموعی پیداوار کے 38 فیصد تک محدود رکھنے کی امید لگائی تھی ۔

اسٹیٹ بینک نے سرکار کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے آمدن و اخراجات کا فرق مجموعی پیداوار کے 5 فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔