کشمیریوں نے بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسترد کردیا ،مزمل اقبال

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسترد کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی سازش پہلے کی طرح ناکام رہے گی۔ تعلیمات نبویؐکو ترک کرنے کی وجہ سے مسلم ممالک میں دشمن قوتوں کو کھیل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ مسلمانوں پر مظالم کا حل آج بھی وہی ہے جو رسول اللہ نے 14سو سال قبل مشرکین مکہ کی شرانگیزیوں کے خلاف اختیار کیا تھا۔ سیرت نبویﷺ کو مشعل راہ بناتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور تربیت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے۔ احکاماتِ الٰہیہ پر عمل کیے بغیرگمراہیوں کے یہ سلسلے ختم نہیں ہوں گے۔ عوام اور حکمران اگر رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے زندگی کے ہر موڑ پر سیرت رسولؐ کو مقدم رکھا، تو اللہ نے انہیں فتوحات سے نوازکر آدھی (باقی صفحہ 9 نمبر 52)
دنیا پر حکمرانی کا شرف بخشا۔ ماضی کی شاندار فتوحات جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے سے ہی مسلمانوں نے حاصل کی ہیں۔ اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے جذبہ جہاد سے پریشان ہیں۔ جہاد کے مفہوم کو غلط انداز سے پیش کرکے مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسلمان پہلے بھی دنیا میں امن چاہتے تھے اب بھی ان کی جدوجہد کا مقصد دنیا سے ظلم کا خاتمہ کرکے امن و انصاف کی فضا قائم کرنا ہے۔
مزمل اقبال