کراچی پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2017 ء آج ہوں گے

287

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2017ء آج ہوں گے جس میں ایک ہزارووٹراپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔پریس کلب کی انتخابی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان کی صدارت (باقی صفحہ 9 نمبر 40)
میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں کفیل احمد،محمدحسن امام صدیقی، سعیدمعصوم عثمانی، مسروراحمد،ڈاکٹرعرفان اورعطاتبسم نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہفتہ 31 دسمبرکوپولنگ صبح 9 تاشام 5بجے بغیرکسی وقفے کے ہوگی۔کمپیوٹرائزڈطریقۂ کارکے مطابق پریس کلب کے اراکین اپنااصل کلب کارڈدکھاکرحق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ انتخابات میں3 پینل حصہ لے رہے ہیں ۔ صدر ،نائب صدر ،سیکرٹری ،خازن اورجوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ 7گورننگ باڈی کے اراکین کاانتخاب کیاجائے گا۔
انتخابات برائے 2017