ڈونلڈ ٹرمپ کا اوباما پر اقتدار کی منتقلی میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کا الزام

240

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر اوباما پر سخت بیانات اور تقریروں کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کا الزام عائد
کیاہے۔ رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدرنے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر جاری پیغام میں کہاہے کہ وہ امریکا کے موجودہ صدر بارک اوباما کے سخت بیانات اوررخنہ اندازی کو نظرانداز کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔