چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارتی قرار داد پھر روک دی

332

نئی دہلی(آئی این پی)چین نے ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل قراردینے کے لیے بھارتی قرارداد کو روک دیا ہے
۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی خواہشات کے خلاف مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے قرارداد کو مسترد کر دیا ہے ۔ یادرہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مسعود اظہر کیخلاف اقوام متحدہ میں بھارتی قرارداد پر چین کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔