پارلیمنٹ جانے کا شوق نہیں،عوام سے ناانصافی پر خاموش نہیں رہ سکتا،زرداری

356

160واب شاہ(آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہکہا کہ مجھے پارلیمنٹ میں جانے کا کوئی شوق نہیں مگر عوام کے ساتھ ہونے والی
ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ زرداری ہاؤس میں پی پی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٓآصف زرداری نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ میں جانے کا کوئی شوق نہیں مگر میں اپنے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں ،انہیں نظر انداز کرنے اور ان کے حقوق پامال کرنے پر خاموش نہیں رہ سکتا ،اسی لیے میں پارلیمنٹ میں اپنے عوام کی آواز بننے کے لیے جارہا ہوں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے مگر پاکستان کے لیے اس اہم منصوبے کا فائدہ پورے ملک میں نظر آنے کے بجائے صرف پنجاب میں نظر آرہا ہے اور پنجاب سی پیک کے سارے ثمرات سمیٹ رہا ہے جو سندھ سمیت دیگر صوبوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ایران کی جانب سے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے اور پائپ لائن پاکستان کے بارڈر تک پہنچا دی گئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے خاموشی اور اس اہم مسئلے کو آگے نہ بڑھانا افسوسناک ہے ۔اس موقع پرایم این اے فریال تالپور، ایم این اے سید غلام مصطفی شاہ سمیت بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور منتخب نمائندے موجود تھے۔