ٹرمپ کی موت کے خواہشمند امریکی اداکار کی ٹوئٹ پر ہنگامہ

214

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اداکار چارلی شین کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق تمنا کے اظہار کے بعد معروف اداکار پر تنقید کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے ۔ امریکی ٹی وی اداکار کی ٹوئٹ پر ردعمل کے طور پر سامنے آنے والے پیغامات میں اکثریت نے شین کی بیان کردہ بات کو بدترین نوعیت کا قرار دیا ہے ۔ بعض ٹوئٹس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ہم اس حد تک کیسے پہنچ گئے کہ محض سیاست میں کسی سے اختلاف کی بنا پر اس کی موت کی آرزو کریں ؟اس حوالے سے ٹوئٹر پر ٹوئیٹس کی جنگ کا سا سماں پیدا ہو گیا۔ چارلی شین نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ جمعے کے روز ایک دوسری ٹوئٹ میں ذرائع ابلاغ اور ان تبصرہ کرنے والوں پر بھی تنقید کی جنہوں نے شین کی ٹوئٹ کو نفرت انگیز قرار دیا تھا۔ شین نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے آپ لوگوں سے تو بات نہیں کی۔ چارلی شین نے جمعرات کی شام اپنی متنازع ٹوئٹ میں 6مرتبہ یہ عبارت لکھی تھی کہ اے خدا براہ مہربانی ، اگلی بار ٹرمپ کو اٹھا لے۔
ٹرمپ / موت