ضرب عضب کے بعددہشت گرد چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہوگئے،مشتاق مہر

295

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنامشکل ہوگیا، سلیپرز سیل کسی سے احکامات نہیں لیتے ، خود کام کرتے ہیں ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق مہر نے کہا کہ رواں برس ہونے والے واقعات میں سے 90فیصد ہائی پروفائل کیسز حل کرلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑے گروپ (باقی صفحہ 9 نمبر 36)
کراچی میں وارداتیں کرتے تھے، ضرب عضب کے بعد دہشت گرد چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہوگئے جن کی معلومات کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔
مشتاق مہر