شام و برما کے مسلمانوں پر مظالم سوچی سمجھی سازش ہے،نفیسہ رکن الدین

340

کراچی (پ ر )شام و برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و ستم اور درد ناک قتل عام دراصل مسلم کی تباہی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ان خیالات کااظہار ناظمہ جماعت اسلامی ضلع غربی نفیسہ رکن الدین نے اپنے ایک خطاب میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام و برما کی سنگین (باقی صفحہ 9 نمبر 45)
صورت حال اسلام دشمنوں کی طر ف سے پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے۔اس ظلم کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ہمیں انکی سوچی سمجھی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے امت رسولؐ مارچ میں عورتوں اور بچوں کو کثیر تعداد میں شرکت کرانا ہوگی۔شام اوربرما کے مظلوم مسلمانوں کو یہ باور کروانا ہو گا کہ ہمارا دل ان کے لیے تڑپ رہا ہے اور اس مارچ کے ذریعے پوری دنیا میں یہ پیغام عام کرنا ہوگاکہ مسلمان آج بھی اپنے نبیؐ کے فرمان کے مطابق جسد واحد کی طرح یکجا ہیں اور یکم جنوری کو مزار قائد پر جمع ہوکر یہ ثابت کردیں کہ ہم اس ظلم کے خلاف ہیں۔
نفیسہ رکن الدین